• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کی تقریر کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع، احسن اقبال

مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بہت یوٹرن لیے ہیں، اُمید کرتا ہوں وہ اقوام متحدہ میں کی گئی اپنی تقریر پر قائم رہیں گے۔

احتساب عدالت کے باہر مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کشمیر کے مسئلہ پر قومی اتفاق رائے سے قدم اُٹھاتی ہے تو اپوزیشن دو قدم آگے ہوگی۔

احسن اقبال  کی میڈیا سے گفتگو


انہو ں نے کہا کہ عمران خان نے لاتعداد شاندار تقریریں کی ہیں، انہوں نے یو ٹرن بھی لیے ہیں، اُمید کرتا ہوں کہ اقوام متحدہ کی تقریر پر وہ قائم رہیں گے کیونکہ اب وزیر اعظم کی تقریر کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان نے بھٹو کی یاد تازہ کردی

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کو 45 منٹ کیوں ملے؟

رہنما نون لیگ نے بتایا کہ عمران خان نے مینار پاکستان میں بھی اچھی تقریر کی تھی، انہوں نے لاتعداد شاندار تقریریں کی ہیں تاہم کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی تقریر تک کافی نہیں ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے چین کے علاوہ کسی ایک ملک کا دورہ نہیں کیا، جبکہ قوم کو 58 ممالک کی حمایت کا خواب دکھایا گیا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کے انتقامی کھیل آج بھی جاری ہیں، اپنی مرضی ہے عدالتوں میں پیش کیا جائے یا نہ جائے، یہ آنے والی نسلوں کو کیسا نظام عدل دے کر جائیں گے۔

انہوں نے رانا ثناء اللّہ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فیملی متزلزل نہیں ہے میں ان کی فیملی کی بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں۔

تازہ ترین