• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1971 کو اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں ذوالفقار علی بھٹو کا خطاب


اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے خطاب نے پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی یاد تازہ کردی ہے۔

15دسمبر 1971 کو اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں ذوالفقار علی بھٹو نے بھی ایسا ہی تاریخی خطاب کیا تھا۔

 دونوں رہنماؤں نے اپنے خطاب کے ذریعے اِس بات کا مظاہرہ کیا کہ ہم دُنیا کے سامنے حق اور سچ بات کہنے سے بلکل بھی خوفزدہ نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کو 45 منٹ کیوں ملے؟

عمران خان دُنیا کے وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے 45 منٹ اپنا خطاب جاری رکھا اور اُن کے خطاب کے دوران عالمی رہنماؤں نے 5 بار تالیاں بجائیں، عمران خان کے اِس تاریخی خطاب کے بعد سوشل میڈیا صارفین ذوالفقارعلی بھٹو کے ساتھ عمران خان کے خطاب کا موازنہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت نے خطے کا امن خطرے میں ڈال دیا

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے بعد عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شاندار انداز میں خطاب کیا ہے جس کو نہ صرف پاکستانی عوام نے پسند کیا ہے بلکہ پُوری دُنیا کے مسلمانوں نےبھی تعریف کی ہے۔

عمران خان اور ذوالفقار علی بھٹو کی سوچ اور نظریے کا موازنہ کرتے ہوئے  ٹوئٹر پر بے شمار ٹوئٹس کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر اعظم کے خطاب کی سوشل میڈیا پر دھوم

عابد حسین کولاچی نامی صارف نے ٹوئٹ کیا کہ ’آج ہم سمجھ گئے ہیں ذوالفقار علی بھٹو کے بعد عمران خان پاکستان کے وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ میں کشمیریو ں کی حقیقی آواز پیش کی ہے، مودی اور بھارت کی دہشتگردی کی سرگرمیوں کو پُوری دُنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔‘

محمد وقاص نامی صارف نے لکھا کہ ’وزیراعظم پاکستان، آپ نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں جو بھی کہا ہے وہ سچ اور صحیح کہا ہے اور ایک لیڈر کو اس کا حق بھی حاصل ہوتا ہے، ذوالفقار علی بھٹو کے علاوہ کوئی ایسا لیڈر نہیں تھا جس نے ایسا خطاب کیا ہو لیکن اب ہمارے پاس عمران خان ہے۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’ذوالفقار علی بھٹو کے بعد عمران خان نے اقوام متحدہ میں ایسا خطاب کیا ہے اور یہ ہر پاکستانی کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔‘

فرحان خان مروت نامی صارف نے ٹوئٹ کیا کہ ’ایک بار ہمارے پاس ذوالفقار علی بھٹو تھے اور آج ہمارے پاس عمران خان ہیں۔‘

سبحان عباسی نامی صارف نے لکھا کہ ’میں نے کبھی بھی ذوالفقار علی بھٹو اور عمران خان کے علاوہ کسی سیاسی رہنما کو اِس طرح کا خطاب کرتے ہوئے نہیں دیکھا، آپ نے کشمیریوں کے انصاف کے لیے آواز اُٹھائی ہے۔‘







تازہ ترین
تازہ ترین