• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن دھماکا: سندھ پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم

‏آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے کوئٹہ چمن تاج روڈ دھماکے کے بعد سندھ پولیس کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے سیکیورٹی اقدامات سخت کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

‏آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ ممکنہ حساس علاقوں میں انٹیلی جینس بڑھانے، تھانوں کی سطح پر روابط مربوط کرنے، پیٹرولنگ، پکٹنگ اور ناکہ بندی سخت کی جائے۔

سید کلیم امام نے رینڈم اسنیپ چیکنگ کے حوالے سے پوائنٹس بنا کر مجموعی امور کو ٹھوس بنانے کے لیے رینج ڈسٹرکٹس اور زونل پولیس افسران کو بھی احکامات جاری کیے ہیں۔

‏آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ ڈیوٹیوں پر تعینات تمام پولیس افسران و جوانوں کو بلٹ پروف جیکٹس کے استعمال کا پابند بنایا جائے اور سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ کو بھی ممکن بنایا جائے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تمام تر کارروائیوں کو کامیاب بنایا جاسکے۔

تازہ ترین