• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن میں دھماکا: جے یو آئی (ف) کے رہنما سیمت 3 افراد جاں بحق

چمن میں تاج روڈ پر ہونے والے زور دار دھماکے میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور رکن مجلس عاملہ مولانا محمد حنیف سمیت 3 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے مولانا محمد حنیف کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا تھا لیکن وہ راستے ہی میں دم توڑ گئے۔

جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے مولانا محمد حنیف کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: فضل الرحمان کا کل بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

پولیس کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے موٹرسائیکل مولانا محمد حنیف کے دفتر کے باہر کھڑی تھی، اُن کے دفتر سے باہر نکلتے ہی دھماکا ہو گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد قریب کھڑی ایک گاڑی میں آگ لگ گئی۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ متعدد دفاتر، دکانوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

واضح رہے کہ تاج روڈ پر مختلف سیاسی جماعتوں اور میڈیا کے دفاتر بھی ہیں۔

تازہ ترین