مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلی۔
بھارتی سب انسپکٹر نے مقبوضہ جموں میں اپنی سروس رائفل سے خودکشی کی، بھارتی سرحدی پولیس کا اہلکار اے ایس آئی جسونت سنگھ مردہ حالت میں پایا گیا، جس کی گردن پر گولی کا زخمی تھا۔
پولیس اہلکار کا تعلق ہماچل پردیش سے تھا اور وہ بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 ختم کیے جانے کے بعد حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں تعینات کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 12سال کے دوران مقبوضہ وادی میں 442 بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار خودکشی کر چکے ہیں۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن کو55 روزگزر چکے ہیں، مقبوضہ وادی میں کاروبار زندگی معطل ہے جبکہ مواصلاتی رابطے بھی منقطع ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے مسلسل آٹھویں جمعے کو بھی وادی کی بڑی مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے نہیں دی۔
نماز جمعہ کے بعد بھارتی تسلط کے خلاف کشمیری سڑکوں پر نکل آئے، دوران بھارتی فورسز کی مظاہرین پر پیلٹ گنوں اور آنسو گیس کی شیلنگ سے متعدد کشمیری زخمی ہو گئے۔