• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کا حسینہ واجد کو ٹیلی فون

وزیر اعظم عمران خان نے بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد کو ٹیلی فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی جس پر بنگلادیشی وزیر اعظم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق عمران خان نے ٹیلی فون پر شیخ حسینہ واجد کی خیریت دریافت کرنے کے ساتھ ان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

عمران خان نے دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کا احاطہ کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب وزیر اعظم عمران خان نے انہیں ٹیلی فون کیا۔

اسلام آباد اور ڈھاکا کے درمیان تعلقات میں تناؤ پایا جاتا ہے جبکہ دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات بھی تعطل کا شکار ہیں۔

تازہ ترین