• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز کی کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ، لوٹا گیا سامان برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز نے 3ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور لوٹا گیا سامان برآمدکرلیا، تفصیلات کے مطابق رینجرز نے رسالہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم احمد خان کو گرفتار کیا جو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ کلفٹن سے 2ملزمان محمد اسماعیل اور علی مہر خان عرف سوریا کو گرفتار کیا جو علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں،ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،لوٹا گیا سامان اور منشیات برآمد کی گئی ہے۔

تازہ ترین