محکمۂ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ رواں سال صوبے میں ڈینگی کے 4547 مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے 3925 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں اور 6 مریض انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں۔
محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق اس وقت صوبے کے تمام اسپتالوں میں ڈینگی کے کل512 کنفرم مریض زیر علاج ہیں، جبکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 217 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 178 مریض ڈسچارج ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: حکومت ڈینگی پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی
ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں 169، لاہور میں14، مظفر گڑھ میں5، گجرات میں5، ساہیوال میں 5، ملتان میں 4، شیخوپورہ میں 3، سرگودھا میں 3، پاکپتن میں 2 جبکہ حافظ آباد، سیالکوٹ، لیہ، اٹک، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور میانوالی سے ایک، ایک کیس سامنے آیا ہے۔