• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھی اجرک کے لوگو کی نمبر پلیٹ متعارف کرانے کا فیصلہ

محکمہ ایکسائز سندھ نے سندھی اجرک کے لوگو سے بنی گاڑیوں کی جدید نمبر پلیٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکریٹری ایکسائز عبدالحلیم شیخ کے مطابق پہلے مرحلےمیں 3 لاکھ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے لیے نمبر پلیٹ بنوائی جائیں گی، اجرک سے بنی نئی نمبر پلیٹ اسکین کرنے سے تمام معلومات آسانی سے مل جائے گی۔

ذرائع کے مطابق چپ والی نمبر پلیٹ سال 2020ء میں متعارف کرائی جائے گی، اس کے لیے سندھ کابینہ اور وزیرِ اعلیٰ سندھ سے منظوری لی جائے گی۔

سیکریٹری ایکسائز کے مطابق چپ نمبر پلیٹ سے گاڑی کے مالک سمیت دیگر معلومات آسانی سے مل جائے گی اور گاڑی چوری کرنے والے بھی پکڑ میں آئیں گے۔

تازہ ترین