• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت اور جاوید اختر میں 5 برس بعد صلح

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

اپنے خیالات کا بے باکی سے اظہار کرنے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و سیاسی رہنما کنگنا رناوت نے بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر کے ہمراہ قانونی جنگ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے انسٹا اسٹوری شیئر کر کے صلح کا اعلان کیا۔

انہوں نے جاوید اختر کے ہمراہ ایک تصویر انسٹا اسٹوری میں شیئر کی ہے اور ساتھ ہی کیپشن میں گزشتہ 5 برس سے جاری قانونی جنگ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ جاوید جی اور میں نے آج ثالثی کے ذریعے اپنا قانونی معاملہ (ہتکِ عزت کا مقدمہ) حل کر لیا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ جاوید اختر نے اس موقع پر مہربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میری اگلی فلم کے لیے گانے لکھنے کے لیے بھی ہامی بھر لی ہے۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت اور جاوید اختر کے درمیان 2020ء سے ہتکِ عزت کا مقدمہ چل رہا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید