پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما، رکنِ قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی کی شادی کو 10 سال مکمل ہو گئے۔
خاتون سیاست دان کے ہمسفر ہشام ریاض شیخ نے اس موقع پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر یادگار تصویریں شیئر کی ہیں۔
ہشام شیخ اور شرمیلا فاروقی کی مشترکہ پوسٹ میں اس جوڑے کی زندگی کی 10 یادگار تصویریں شامل ہیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں ہشام شیخ نے اہلیہ سے محبت کا اظہار کیا ہے اور آئندہ زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ شرمیلا فاروقی کی ہشام شیخ سے 5 مارچ 2015ء کو شادی ہوئی تھی۔
شرمیلا فاروقی کے ہاں 2018ء میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام ’حسین‘ ہے۔