بھارتی ذہن پڑھنے کی ماہر سُہانی شاہ نے براہِ راست نشریات کے دوران آسٹریلوی میزبان کا ذہن پڑھ کر سب کو حیران کر دیا۔
سوشل میڈیا پر آسٹریلوی نیوز شو کے سیگمنٹ کا مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے۔
وائرل کلپ میں دیکھ سکتے ہیں کہ آسٹریلوی میزبان اور مہمانوں پر مشتمل ایک پینل بیٹھا ہوا ہے، اس پینل میں بھارتی ذہن پڑھنے کی ماہر سُہانی شاہ بھی موجود ہیں۔
وائرل ویڈیو میں سُہانی شاہ آسٹریلوی میزبان جارجی ٹونی سے کہتی نظر آئیں کہ آپ ایک ایسے شخص کا نام سوچیں جو نہ تو آپ کے خاندان سے تعلق رکھتا ہو، نہ ہی آپ کا منگیتر ہو بلکہ آپ اس سے متاثر ہوں اور آپ کو اس پر کرش ہو۔
سُہانی شاہ نے 2 منٹ سے بھی مختصر وقت میں خاتون میزبان کے کرش کا درست نام بتا کر سب کو حیران کر دیا۔
اس پروگرام میں شریک بھارتی ذہن پڑھنے کی ماہر نے صرف میزبان کے کرش کا درست نام ہی نہیں بتایا بلکہ پینل میں موجود ایک میزبان کے موبائل کا درست پاس ورڈ بتا کر ان کا آئی فون ان لاک کر دکھایا۔