بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بھارت تیزی سے آمرانہ ریاست میں تبدیل ہورہا ہے۔
ایک بیان میں راہول گاندھی نے مسلمانوں کی حمایت میں نریندر مودی کو خط لکھنے کی پاداش میں 50 اہم شخصیات کے خلاف مقدمے کی مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں نریندر مودی کی سرکار پر تنقید کرنے والوں کو جیل میں ڈالا جارہا ہے، ان پر حملے کیے جارہے ہیں۔
کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ بھارت میں کیا ہو رہا ہے، یہاں آزادی اظہار کو کچل دیا گیا ہے، یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔