• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے مودی سرکار کو بے نقاب کردیا

ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے حقائق کی بنیاد پر نریندر مودی سرکار کو بے نقاب کردیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا حقائق سامنے لے آیا، جس کے مطابق پلواما واقعے کے بعد بھارت میں نفرت انگیز جرائم میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال کے 6ماہ میں نفرت انگیز جرائم کے 181واقعات پیش آئے جبکہ ہجوم کی طرف سےنفرت انگیزی پر مبنی تشدد کے72 کے قریب واقعات رونما ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ہجوم کے تشدد کے واقعات کا تعلق براہ راست مسلمانوں سے تھا، تشدد کے ان واقعات میں بھارتی مسلمانوں کو پاکستان مخالف نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کی رپورٹ میں قانون پرعمل درآمد نہ ہونا اور حکومت کی جانب سے حوصلہ افزائی کو نفرت انگیز جرائم میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین