شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔ جس سے کچھ مقامات پر پانی جمع ہوگیا، بارش کے باعث بعض علاقوں میں بجلی معطل ہو گئی۔
گلستان جوہر اور اطراف کے علاقوں میں تیز بارش جبکہ ملیر کینٹ اور اطراف کے علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران احتیاط ضروری ہے، شہری بجلی کے تار، کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں۔
کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ذرائع سے بجلی ہرگز حاصل نہ کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں 118 پر فوری رابطہ کریں۔