• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک کے تمام پراجیکٹ بروقت مکمل ہوں گے، خسرو بختیار

سی پیک کے تمام پراجیکٹ بروقت مکمل ہوں گے، خسرو بختیار


وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا ہے کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور ( سی پیک) کے تمام پراجیکٹ پر کام جاری ہے، حکومت انہیں بروقت مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں خسرو بختیار نے کہا کہ 4500 میگاواٹ بجلی کے پراجیکٹ زیر تعمیر ہیں، کوسٹل ہائی وے کو حتمی شکل دے دی، گوادر ماسٹر پلان فائنل ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین میں ایم ایل ون پر باضابطہ بات چیت ہوگی، یہ منصوبہ 5 سال سے رکا ہوا تھا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ن لیگ نے کام کم پبلسٹی زیادہ کی ہے، انہوں نے اورنج لائن کو بھی گیم چینجر کہہ کر متعارف کروایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پبلسٹی سے زیادہ کام پر یقین رکھتے ہیں، ساڑھے پانچ تا چھ فیصد جی ڈی پی گروتھ حاصل کریں گے۔

خسرو بختیار نے یہ بھی کہا کہ عوام کی سب بڑی سہولت کا ذریعہ ریلوے ہے، جس پر ماضی میں توجہ نہیں دی گئی۔

تازہ ترین