• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤد یونیورسٹی کے تحت نیشنل پروجیکٹ مقابلے دسمبر میں ہونگے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کی جانب سے شروع کئے گئے پروگرام ’وائس چانسلر کا منصوبہ‘ کے تحت جامعہ داؤد انجینئرنگ میں میگا ایونٹ ’نیشنل پروجیکٹ کمپی ٹیشن 21اور22دسمبر تک جاری رہے گا۔ نیشنل پروجیکٹ مقابلوں کے حوالے سے تعارفی تقریب جامعہ کے آڈیٹوریم میں ہوئی جس میں کیٹیگریز کا اعلان کیا گیا اور ان کیٹیگریز میں تخلیقی اور اختراعی ایجادات، سماجی فوائد ، کم لاگت ، ماحول دوست ، کاروباری آغاز اور قابل عمل منصوبے جیسے موضوعات شامل کئے گئے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے کہا کہ داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں پہلی بار ایسے کسی میگا ایونٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین