کراچی میں ناردرن بائی پاس پر سرجانی پولیس نے ٹرالر پر چھاپہ مار کر کوئٹہ سے کراچی چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔
سرجانی پولیس نےناردرن بائی پاس پر 12 ویلر ٹرالر پر چھاپہ مار کرچھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: گٹکا بنانے والے کارخانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
رات گئے پولیس نے مٹی کے ٹرالر میں چھپائی گئی 800 کلو چھالیہ برآمد کی، کارروائی کے دوران ٹرالر کے کلینر اور ڈرائیور کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: گٹکا کھانے پر 6سال قید، 5لاکھ جرمانہ
ملزمان چھالیہ کوئٹہ سے کراچی اسمگل کررہے تھے، گرفتار ملزمان گٹکے اور ماوا بنانے والوں کے لیے چھالیہ شہر میں سپلائی کرنے جا رہے تھے ۔