مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ بھی قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری رہی۔
قابض بھارتی فوج نے ماہِ ستمبر میں ایک خاتون اور 2 کم عمر نوجوانوں سمیت16 کشمیریوں کو شہید کیا، جبکہ 6 نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ 281 کشمیریوں کو زخمی کیا، یہ کشمیری پیلٹ گنوں، فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ میں زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیئے: وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر سے دنیا کو آگاہ کر دیا: صدر
اس دوران حریت رہنما سمیت 157 کشمیریوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔
ماہِ ستمبر ہی میں سری نگر کی جامع مسجد اور درگارہ حضرت بل سمیت دیگر بڑی مساجد میں 4 مرتبہ جمعے کی نماز ادا نہ کرنے دی گئی۔
بھارتی فوج نے محاصروں کے دوران 25 رہائشی گھروں کو تباہ بھی کر دیا۔