آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ20؍محرم الحرام 1441ھ 20؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمعون عباسی کی فلم 'درج' پاکستان میں ریلیز ہوگی



اداکار شمعون عباسی کی فلم 'درج' 18 اکتوبر کو پاکستان بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

فلم کے حوالے سے ابتدائی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمعون عباسی نے اپنی فلم پاکستان میں ریلیز نہ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر اطلاع دی کہ وہ اپنی فلم پاکستان میں بھی ریلیز کریں گے۔


شمعون عباسی نے اپنی فلم کو پاکستان میں ریلیز نہ کرنے کی وجہ پاکستانی ڈسٹری بیوٹرز کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے ڈسٹری بیوٹرز صرف کمرشل اور مصالحہ فلموں کی قدر کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ پاکستانی ڈسٹری بیوٹرز نے جو لگا بندھا معیار بنارکھا ہے میں اس روایت کو اپنی فلم دنیا بھر میں ریلیز کر کے توڑنا چاہتا ہوں۔

فلم ’درج‘ رواں سال 11 اکتوبر کو امریکا، برطانیہ، کینیڈا، متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین، اومان اور قطر میں ریلیز کی جائیگی۔

فلم ’درج ‘ کی کہانی پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں اور لاپتہ افراد کی تلاش پر مبنی ہے۔ فلم کی کہانی اور ہدایت کاری کے فرائض شمعون عباسی نے خود انجام دئیے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں شعمون عباسی، مائرہ خان، نعمان جاوید اور حفیظ علی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اداکار شمعون عباسی نے اپنی فلم ’درج‘ کیساتھ 72 ویں کانز فلم فیسٹیول میں بھی شرکت کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید