• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر حکومت کیخلاف نہیں ہمارے ساتھ آن بورڈ ہیں، زرتاج گل

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہر میٹنگ کا ایجنڈا پاکستان کی معیشت بہتر کرنا ہوتا ہے، تاجر برادری حکومت کیخلاف نہیں ہمارے ساتھ آن بورڈ ہے، تاجروں کا ڈاکومنٹیشن میں مزید آسانی پیدا کرنے کا مطالبہ مشکل نہیں ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا ٹرائل شروع نہیں ہوا ہے، ٹرائل شروع ہوگا تو اے این ایف کے پاس ویڈیو سمیت دیگر شواہد موجود ہیں۔ 

وہ جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہی تھیں۔ پروگرام میں جے یو آئی ف کی رہنما شاہدہ اختر علی اور ن لیگ کی رہنما مائزہ حمید بھی شریک تھیں۔

شاہدہ اختر علی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ یہی کہا ہے کہ آزادی مارچ کریں گے، ہم اسلام آباد پرامن آئیں گے اور مطالبات پیش کریں گے، ابھی پلان اے پیش کیا ہے رکاوٹیں ڈالی گئیں تو باقی پلانز پر بھی سوچا جائے گا، جے یو آئی ف میں بھی باقی پارٹیوں جتنی ہی خواتین کی نمائندگی ہے۔

مائزہ حمید نے کہا کہ نواز شریف سے ملاقات کے بعد آزادی مارچ میں شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا، تاجر بنی گالہ کی فنڈنگ نہیں کرسکتے اس لئے عمران خان ان کی بات نہیں سنتے ہیں، بنی گالہ کی فنڈنگ شوگر مافیا ہی کرسکتی ہے جسے 300ارب کی سبسڈی ملے گی،عمران خان کی ترجیحات میں عوام کہیں نہیں ہیں۔

تازہ ترین