• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

خوف آتا ہےکہیں میرا انجام بھی عمران فاروق جیسا نہ ہو، شمائلہ فاروق

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) لندن میں قتل ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ فاروق نے پولیس کو دیئے جانے والے بیان میں اہم انکشافات کئے ہیں۔

خوف آتا ہےکہیں میرا انجام بھی عمران فاروق جیسا نہ ہو، شمائلہ فاروق


9ویں برسی پر شمائلہ فاروق کے پولیس کو دیئے گئے بیان کی کاپی جیو نے حاصل کرلی ہے، جس میں شمائلہ فاروق نے کہا کہ عمران فاروق کے قتل کے بعد ایم کیو ایم کی قیادت نے مجھے سیاسی فوائد کیلئے استعمال کیا۔

جیو نیوز نے پولیس کو دیا گیا وہ بیان بھی دیکھا جو برطانوی حکومت نے پاکستان میںڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے شبہے میںگرفتار افراد محسن علی سید، خالد شمیم اور معظم علی خان کیخلاف قانونی کارروائی پاکستانی حکام کو فراہم کیا ہے۔

شمائلہ فاروق نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایم کیو ایم کی قیادت میری مدد کے حوالے سے کبھی سنجیدہ نہیں رہی۔

میرا استحصال کیا گیا۔ عمران فاروق کے قتل کے بعد ابتدا میں ایم کیو ایم کی قیادت نے میری کچھ امداد ضرور کی تھی لیکن مجھے جب یہ احساس ہوا کہ قیادت میری مدد میں سنجیدہ نہیں تو میں نے بھی لاتعلقی اختیار کرلی۔

اہلیہ عمران فاروق نے بتایا کہ قیادت، عمران فاروق کی برسی وغیرہ پر مجھے عوام میں یاد کرلیتے ہیں۔ کینسر کی تشخیص کے بعد قیادت کی طرف سے مدد نہ ملنے پر خود کو لاچار اور تنہا محسوس کیا۔

شمائلہ فاروق نے کہا کہ مجھے خوف محسوس ہوتا ہے کہ کہیں میرا انجام بھی عمران فاروق جیسا نہ ہو، میںخود کو غیرمحفوظ تصور کرتی ہوں، عمران فاروق کے قتل کے بعد آج تک خوشی نہیں دیکھی۔سرکاری بینیفٹ پر گزارہ ہے۔ اچھا گھر لینے کی سکت نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ‎لندن پولیس نے قتل کے شبہ میں گرفتار محسن علی سید اور کاشف خان کامران کی تصاویر دکھائیں، ان میں سے ایک کو میں نے فوراً شناخت کرلیا تھا، وہ ہمیں گھر کے پاس ملا تھا۔

تازہ ترین