• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نومنتخب کونسلرز کشمیر کی نمائندگی کریں، ظہیر پرویز خان

اوسلو (ناصر اکبر) اوسلو میں حالیہ بلدیاتی الیکشن میں منتخب ہونے والے کونسل ممبرز اور ڈپٹی کونسل ممبرز کے اعزاز میں شاندار ظہرانہ دیا گیا جس میں تمام ممبران اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی، اس موقع پر سفیر پاکستان ظہیر پرویز خان اور ان کی اہلیہ شبانہ نے کامیاب ہونے والے ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ہی درحقیقت دیار غیر میں رہتے ہوئے پاکستان کے اصل نمائندے ہیں، ظہیر پرویز خان کا کہنا تھا اس ظہرانے کا مقصد تمام کونسلرز کو اکٹھا کرکے انہیں پاکستان کو درپیش مسائل سے آگاہ کرنا تھا جس میں سرفہرست کشمیر ایشو ہے، انہوں نے کہا ہم نے تمام نومنتخب کونسلرز کو کہا ہے کہ وہ جس بھی فورم پر جائیں تو کشمیر کی نمائندگی ضرور کریں، تارویجن لوگوں کو بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم سے آگاہی دیں۔ سفیر پاکستان کا کہنا تھا ہمیں چاہئے کہ دنیا کو بتائیں کہ اس وقت بھارت میں کیسے لوگ بھوک و پیاس سے مر رہے ہیں، لوگوں کے پاس آمدورفت کا کوئی ذریعہ نہیں ہے، مریض دوائیوں کیلئے مر رہے ہیں، سفارتی سطح پر جب ہم کشمیر ایشو کو اٹھائیں گے تو ہمیں یقین ہے اس سے جموں کشمیر میں حالات بدلیں گے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت ضرور ملے گا۔

تازہ ترین