اماراتی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم بنت ابراہیم الہاشمی نے کہا ہے کہ غزہ کی حکمرانی فلسطینیوں کا حق ہے۔
ابوظبی سے جاری ایک بیان میں اماراتی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون نے کہا کہ غزہ میں صرف انسانی امداد کے اقدامات کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ غزہ میں عارضی انتظامیہ کی باتیں صرف مذاکرات تک محدود رہیں۔
اماراتی وزیر مملکت ریم بنت ابراہیم الہاشمی نے کہا کہ غزہ کے کسی امن منصوبے میں اصلاحات کےبعد ہی شامل ہوں گے۔
دوسری جانب اسرائیل نے دو سال بعد غزہ اور مصر کے درمیان رفح کراسنگ کھول دی۔ غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق رفح کراسنگ سے مخصوص تعداد میں فلسطینیوں کو غزہ آنے جانے کی اجازت دی گئی۔
ادھر مصری سرحدی حکام نے کہا کہ آج رفح کراسنگ سے 150 فلسطینی غزہ سے مصر آسکتے ہیں۔