• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان نے اریجیت کو دوبارہ پلے بیگ سنگنگ کیلئے منانا شروع کردیا؟

کولاج فوٹو: اسکرین گریب
کولاج فوٹو: اسکرین گریب

اریجیت سنگھ کے پلے بیک گلوکاری چھوڑنے کے بعد عامر خان کی جانب سے گلوکار کو دوبارہ گائیکی پر آمادہ کرنے سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔ 

مشہور بالی ووڈ اداکار عامر خان پیر کے روز مغربی بنگال میں اریجیت سنگھ کے آبائی گھر پہنچے، یہ دورہ اس وقت ہوا جب اریجیت سنگھ نے تقریباً ایک ہفتہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ پلے بیک گائیکی کو خیرباد کہہ رہے ہیں۔

عامر خان کی آمد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں کہ اداکار گلوکار کو اپنا فیصلہ بدلنے پر آمادہ کرنے آئے ہیں۔

وائرل ویڈیوز میں عامر خان کو گاڑی سے اترتے اور فوٹوگرافرز کو ہاتھ ہلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک اور ویڈیو میں وہ اپنی کار کے اندر بیٹھے ہیں جبکہ فوٹوگرافرز ان کی ایک جھلک کے لیے بےتاب نظر آتے ہیں۔

اگرچہ یہ کہا جا رہا ہے کہ عامر خان نے اریجیت سنگھ کو دوبارہ پلے بیک گائیکی شروع کرنے پر راضی کرنے کی کوشش کی ہے لیکن دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید