• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی کے دوران قتل اور زیادتی،مزید4افرادشامل تفتیش

ملتان،مخدوم رشید(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار) چک 9 ایم آر میں ڈکیتی کے دوران ماں کو قتل اور بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کےواقعہ کی تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مزید4 افراد کو شامل تفتیش کر لیا ہے ۔واضح رہے کہ اس کیس میں گھر میں پینٹ کرنے والے 3 افراد سمیت 13 افراد کو انڈر آبزرویشن رکھا ہوا ہے جن کے موبائل فون کا ریکارڈ بھی حاصل کیا گیا ہے۔گزشتہ روز مزید 4 افراد کو گرفتا ر کرکےان سے پوچھ گچھ کی گئی ۔ان افراد کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے لاہور بھجوایا جائےگا ۔واضح رہے کہ ملتان پو لیس افسران نے 24 گھنٹے میں ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا مگر ابھی تک شک کی بنیا د پرہی لوگوں کو حراست میں لیا جا رہاہے۔پولیس افسران کا ابھی بھی کہنا ہے کہ جلد ملزمان گرفتار کر لیں گے۔
تازہ ترین