• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر معیاری اشیاء کی فروخت،صفائی کے ناقص انتظامات ،8فوڈ پوائنٹس سیل

ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملتان اور گردونواح میں کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت اجزاء کے استعمال،غیر معیاری اشیاء کی فروخت اورصفائی کے ناقص انتظامات پر8فوڈ پوائنٹس کو سیل اورمتعدد فوڈ پوائنٹس کو 109,500روپے جرمانہ کیا ،بتایا گیا ہے کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے خانیوال میں ایم زیڈ بیکرز،وہاڑی میں حافظ سویٹس،رحیم یارخان میں راشد سویٹس اورسی اے سویٹس اینڈ بیکرز،لودھراں میں اللہ داد کریانہ سٹور، خانیوال میں نیو اشرف پان شاپ اوررحیم یارخان میں اللہ حسین کریانہ سٹور اورملتان میں محمد شفیق سوڈاواٹر فیکٹری کوسیل کیا ،علاوہ ازیں جنوبی پنجاب میں کارر وائیوں کے دوران بھاری مقدار میں زائدالمیعاد اشیاء،حشرات زدہ مٹھائیاں اور مضرصحت خوراک تلف کی گئی۔
تازہ ترین