• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے رہائشی نے بیوی اور ساس کو قتل کر دیا

کوئٹہ کے علاقے سریاب میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی اور ساس کو قتل کر دیا، فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق سریاب روڈ کے علاقے بڑیچ ٹاؤن میں عبدالغفار نامی شخص نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی اور ساس کو قتل کر دیا۔

فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ دونوں خواتین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: ایل او سی پر فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا ہے، ملزم کی تلاش جاری ہے،واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ ملزم کو گرفتار کیا جا سکے۔

تازہ ترین