• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میشاشفیع کی گورنر پنجاب کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے میشاشفیع کی گورنر پنجاب کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: ڈھکے چھپے اندازمیں معاملے کوحل کرنا چاہتی تھی، میشاشفیع

گلوکارہ میشاشفیع نے بیرسٹر احمد پنسوتہ اور ثاقب جیلانی کے ذریعے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر جسٹس شاہد کریم نے میشاء شفیع کی درخوست پر سماعت کرتے ہوئے دائر کی گئی اپیل خارج کر دی۔

واضح رہے کہ میشا شفیع نے گورنرپنجاب رفیق رجوانہ سے علی ظفر کی جانب سے ہراساں کرنے پر اپیل کی تھی۔

 گورنرپنجاب کی جانب سے یہ اپیل مسترد کردی گئی تھی اور مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ میشا علی ظفر پر الزامات ثابت نہیں کرسکیں، اس کے بعد میشا شفیع نے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

تازہ ترین