• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائی کلین کراچی مہم، سڑکوں، فٹ پاتھوں سے تعمیراتی سامان، ملبہ ہٹوانے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کےڈائریکٹر جنرل ظفر احسن نے تمام ٹائون ڈائریکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ’’مائی کلین کراچی ‘‘مہم کے دوران چھوٹی بڑی تمام تعمیراتی جگہوں، سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر پڑاتعمیراتی سامان اور ملبہ فوری ہٹوایا جائے، اس ضمن میں متعلقہ بلڈرز اور مالکان کو نوٹسز بھی جاری کردیے گئے ہیں،ایس بی سی اے کے اعلامیے کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری مذکورہ مہم کے حوالے سے ڈی جی نے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) کے چیئرمین محسن شیخانی کو ایک خط بھی لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’’ شہر کو صاف رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم سب صفائی کے عمل اور شہر کی ترقی کے لیے ہر حکومتی اقدام میں اپنا کردار ادا کریں، اس سلسلے میں بلڈرزاینڈڈیولپرز اور ٹھیکیدار تعمیراتی سامان سیمنٹ، بجری، اینٹیں اور سریا وغیرہ سڑکوں اور راستوں پر پھیلانے یا رکھنے کے بجائے انہیں احاطہ تعمیرات میں محفوظ یا استعمال کریں اور تعمیراتی ملبےا ور کچرے کی فوری منتقلی یقینی بنائی جائے، شہر کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ اسے گندگی اور آلودگی سے پاک رکھا جائے اور ٹریفک کی روانی بھی بہتر بنائی جا سکے جس کے لیے ایس بی سی اے ، ڈی ایم سیز کے تعاون سے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

تازہ ترین