• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت کی بحالی کیلئے حکومت اور حزب اختلاف ملکر کام کریں، عین الرضا

کراچی(پ ر) معروف اسکالر اور سماجی رہنما ڈاکٹر عین الرضا نے کہا ہےکہ تباہ ہوتی ہوئی ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومت اور حزب اختلاف ملکر کام کریں ،کیونکہ اس وقت ملک میں معاشی بحران اپنے عروج پر ہے لہٰذا تاجروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کے ساتھ ایسے اقدامات کئے جائیں جس سے معیشت بہتر ہو ،کیونکہ ہماری معیشت کی حالت دن بدن خراب ہو رہی ہے مہنگائی کی وجہ سے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے اور عام آدمی مشکلات کا شکار ہے ،مہنگائی تسلسل سے بڑھ رہی ہے جبکہ آمدنی ذرائع محدود ہیں،لہٰذا حکومت تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ، تاجروں اور چھوٹے دکانداروں کو ریلیف کے ساتھ ایسے مؤثر اقدامات کرے جن سے عام آدمی کو ریلیف حاصل ہو اور ملکی ترقی اور استحکام بھی بہتر ہو ، جس کے لئے اپوزیشن جماعتیں حکومت سے تعاون کریں۔

تازہ ترین