واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں سالانہ ’پاسپورٹ ڈی سی‘ اوپن ہاؤس ایونٹ منعقد ہوا۔
ایونٹ میں پاکستان کی منفرد تاریخ، ثقافت اورلذیذ کھانوں کی عالمی سطح پر پذیرائی کی گئی۔
اس موقع پر پاکستانی سفارت خانہ واشنگٹن میں دنیا بھر سے آئے ہوئے مہمانوں اور سیاحوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے فنون لطیفہ اور بھرپور ثقافتی ورثے کی دلکش نمائش بھی کی گئی۔
تقریب میں امریکا کے 250 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پاک امریکا دوستی کی جھلکیاں نمایاں تھیں۔
ٹرک آرٹ، نفیس ملبوسات اور دستکاری کے شاہکار شرکاء کی توجہ کا مرکز رہے۔