• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ موجود ہ دور کا اہم ترین تقاضا ہے،علی محمد

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )پارلیمانی امور کے وفاقی وزیرمملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ و استحکام موجود ہ دور کا اہم ترین تقاضا ہے تاکہ وطن عزیز کو تعصبات اور منافرتوں سے پاک کرکے مثالی معاشرہ تشکیل دیکر ترقی و خوشحالی کی منزل مقصودسے ہمکنار کیا جاسکے، ہمارا مقدس دین اسلام معاشرتی امن و استحکام کا علمبردار دین حق ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی کے شعبہ اسلامیات کے زیراہتمام پیغام پاکستان سنٹر کے تعاون سے 21ویں صدی میں بین المذاہب مکالمہ کے عنوان سے منعقد ہونیوالی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ ہمارا مقدس دین اسلام معاشرتی امن و استحکام کا علمبردار دین حق ہے۔

تازہ ترین