• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مدرسے کا طالب علم ووٹ ڈالتا ہے تو اسے احتجاج کا حق کیوں نہیں، فضل الرحمٰن

چنیوٹ (نمائندہ جنگ، مانیٹرنگ سیل) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نےکہا ہے کہ مدرسے کا طالبعلم ووٹ ڈالتا ہے تو اسے احتجاج کا حق کیوں نہیں۔

آزادی مارچ ناجائز اور نااہل حکومت سے آزادی حاصل کرکے دم لے گا، ناجائز حکومت نے دھرنا روکنے کی کوشش کی تو ہم بند راستوں کو کھولیں گے، اپنے سارے پتے شو نہیں کررہے۔

پارٹیوں کے فیصلے لیڈر کرتے ہیں اور نواز شریف نے ہمارا ساتھ دینے کا علان کردیا ہے، کچھ پی ٹی آئی کے منتخب ارکان بھی ساتھ دے رہے ہیں،میں ’را‘ کے ایجنڈ پر نہیں پاکستان کے ایجنڈے پر کام کررہا ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مولانا فضل الرحمٰن کی چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو


مولانا فضل الرحمٰن نےکہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے دھرنے کی حمایت کی ہے اور عوام کی بدحالی کی ذمہ دارحکومت کو اُتار دینا چاہیے۔

حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں، ہم قومی سطح پر تحریک چلارہے ہیں۔

تمام جماعتوں نے اسلام آباد آنے کا کہا ہے، عوام کی بدحالی کی ذمہ دار حکومت کو اُتار دینا چاہیے اور اگلے 2 سال تک صورتحال بہتر ہونے کا امکان نہیں۔

تازہ ترین