• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان سے ڈاکٹر عشرت حسین اور عثمان ڈارکی ملاقاتیں

اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے مشیر برائے اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر عشرت حسین نے وزیراعظم کو پاکستانی معیشت پر اپنی کتاب کا دوسرا ایڈیشن پیش کیا۔ڈاکٹر عشرت ”پاکستان دی اکانومی آف ایلیٹسٹ اسٹیٹ“ کے مصنف ہیں۔عمران خان نے ڈاکٹر عشرت حسین کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عشرت کی تصنیف ملکی معیشت سمجھنے میں معاون ثابت ہو گی۔علاوہ ازیں عمران خان سےمعاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے جمعہ کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی ہے۔ پرائس منسٹر آفس سے جاری بیان کے مطابق عثمان ڈار نے وزیراعظم کو کامیاب جوان منصوبے سے متعلق بریفنگ دی۔
تازہ ترین