• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں نیگلیریا فاولری سے پندہویں ہلاکت ہوگئی لیکن پانی میں کلورین ملانے کیلئے اقدامات نہ کیے جاسکے ۔ جمعے کو جناح اسپتال میں داخل رشید آباد کا رہائشی 19 سالہ حمیداللہ ولد معین گل نیگلیریا سےجاں بحق ہو گیا جس کے بعد رواں سال شہر میں نیگلیریا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 15ہوگئی ۔ماہرین صحت کے مطابق نیگلیریا فوولری یعنی دماغ کھاجانے والا جرثومہ پانی میں کلورین کی مقررہ مقدار پوری نہ ہونے پر پرورش پاتا ہے اور ناک کے ذریعے انسانی دماغ تک پہنچ جاتا ہے جس سے 100فیصد موت واقع ہو جاتی ہے لیکن اگر پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار پوری کر دی جائے تو اس سے 100فیصد بچا جاسکتا ہے ۔
تازہ ترین