• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن کو ایشو ہے تو بات کرنے کے لیے تیار ہیں، غلام سرور

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کا کوئی ایشو ہے تو ہم بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں غلام سرور خان نے کہا کہ وزیراعظم گزشتہ روز واضح کرچکے ہیں کہ مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ پر کوئی کمیٹی بنانے کی ضرورت نہیں، نہ ہی کسی کو ٹاسک سونپا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمٰن بات کرنا چاہتے ہیں، تو حکومت بات کرنے کو تیار ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں حکومت کی حکمت عملی، اپوزیشن کی حکمت عملی دیکھ کر بنائی جائے گی۔

تازہ ترین