کینیا کے ایتھلیٹ نے 26 اعشاریہ 2 میل کا راستہ صرف1 گھنٹہ 59 منٹ اور 40 سیکنڈ میں طے کرلیا۔
یوں تو میراتھن کے مقابلوں میں کھلاڑیوں کو ایک دوسرے سے آگے نکلنے کیلئے تیز ترین رفتار سے دوڑتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن کینیا کے کھلاڑی نے طویل فاصلہ سب سے کم وقت میں طے کر کے تاریخ رقم کردی ہے۔
کینیا سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ ایلیڈ کپچوگی نامی رنر نے عالمی ریکارڈ بنانے کی ٹھانی اور کینیا کے طویل ریسینگ ٹریک کا انتخاب کیا۔
کینین رنر نے26 اعشاریہ 2 میل کے طویل راستے پر یوں تیزی سے دوڑ لگائی کہ صرف 1 گھنٹہ 59 منٹ اور 40 سیکنڈ میں یہ راستہ طے کرکے تاریخ رقم کردی۔
واضح رہے ایلیڈ کپچوگی نے اس کارنامے پر عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا ہے جسے باقاعدہ طور پر گنیز بُگ میں درج کروانے کیلئے بھیجا جائے گا۔