• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینکاک میں دیوہیکل ایئر پیور ریفائر نصب

بینکاک میں دیوہیکل ایئر پیور ریفائر نصب


بینکاک میں فضائی آلودگی کو صاف کرنے کے لیے دیوہیکل ایئر پیور ریفائر نصب کردیا گیا۔

دُنیا بھر میں فضائی آلودگی ایک خطرناک مسئلہ بن چُکا ہے جس کی وجہ سے کئی بیماریاں پھیل رہی ہیں تاہم تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں فضائی آلودگی سے بچنے کیلئے دیوہیکل ایئر پیور ریفایر نصب کیا گیا ہے۔

تھائی یونیورسٹی اور ایئر کان کمپنی کے اشتراک سے بنائے جانے والے اِس 4 میٹر بُلند ایئر فلٹر کو شہر کے وسط میں ایک شاپنگ مال کے سامنے نصب کیا گیا ہے جو ماحول کو گردو غُبار سے صاف کرکے صاف ہوا فراہم کر رہا ہے۔

یہ فلٹر 17 ہزار کیوبک میٹر ہوا کو دھویں اور بیکٹیریا سے پاک کرکے صاف و شفاف ہوا فراہم کرتا ہے۔

واضح رہے کہ مُنفرد نوعیت کے اِس فلٹر کو کامیاب آزمائش کے بعد آنے والے وقتوں میں تھائی لینڈ کے دیگر شہروں میں بھی نصب کیا جائے گا۔

تازہ ترین