• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہوش لطیف

اس ڈش کی تیاری کا سہرا سندھ کی میمن برادری کے سر ہے۔ یہ نہ صرف میمن حضرات کا پسندیدہ پکوان ہے بلکہ اندرون سندھ کے دیگر لوگ بھی اسے انتہائی ذوق و شوق سے کھاتے ہیں۔ اس کے بنانے کی ترکیب:

گوشت حسب ضرورت لے کر چھوٹی بوٹیاں کرالیں،کڑھی پتہ بیس سے پچیس عدد، ٹماٹر چار سے چھ عدد، لال مرچ پسی ہوئی حسب ذائقہ، نمک حسب ذائقہ، ہلدی، ایک چائے کا چمچہ،خوردنی تیل حسب ضرورت،دہی : ایک پاؤ، بیسن ایک پیالی، پانی،نوڈلزحسب ضرورت، آدھا پیکٹ، چپس، ایک گٹھی ہرا دھنیا:] چاٹ کا مسالا حسب ذائقہ

پکانے کی ترکیب:

تیل گرم کرکے اس میں کڑھی پتے ڈال دیں۔ تین چار ٹماٹرپیس کر ڈالیں۔ لال مرچ، نمک اور آدھا چائے کا چمچہ ہلدی ڈال کر بھون کر تھوڑے سے پانی کا چھینٹا دیں۔ دہی میں بیسن کا آٹا اور چار سے چھ گلاس پانی ڈال کر بلینڈ کرلیں، پھر یہ آمیزہ مسالے میں ڈال کر پکنے دیں۔ 

جب کڑی تیار ہوجائے تو اتار لیں۔دوسری دیگچی میں تیل گرم کرکے دو تین ٹماٹر باریک کاٹ کر اس میں ڈالیں اور پھر اس کے ساتھ لال مرچ، نمک اور آدھا چائے کا چمچہ ہلدی بھی ڈال دیں اور اچھی طرح بھون لیں۔ گوشت کو پہلے سے ابال لیں۔ گل جائے تو اتارلیں۔ 

گوشت کی بوٹیوں کو بھنے ہوئے مسالے میں شامل کرکے تھوڑی یخنی بھی شامل کریں۔ نوڈلز کو علیحدہ کرکے تھوڑا نمک اور تیل ڈال کر ابال لیں۔ اب پیالے میں پہلے کڑی پھر نوڈلز ڈالیں پھر اس کے اوپر گوشت ڈالیں اور چپس ہرا دھنیا اور چاٹ کے مسالے سے سجادیں، کھاؤسے کی لذیذ ڈش تیار ہے۔

تازہ ترین