• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے دھرنا کا موازنہ کرنا ٹھیک نہیں، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) اور تحریک انصاف کے دھرنے کا موازنہ کرنا ٹھیک نہیں۔

بھٹ شاہ میں میڈیا سے گفتگو میں عمران اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کا دھرنا کرپٹ حکمرانوں کے خلاف تھا، ابھی جو دھرنا دیا جارہا ہے وہ کرپٹ لوگوں کو جیل سے نکالنے کےلیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولاناصاحب سے کوئی خطرہ نہیں، مولانا صاحب مدارس کے بچوں کو استعمال کر رہے ہیں، کم عمر بچوں کو دھرنے میں شرکت سے روکا جائے، بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم سے کسی بھی سیاسی جماعت کو حکومت کےساتھ کوئی مسئلہ نہیں، آج ملک کے حالات میں منفی چیزیں نہ دیکھیں، مثبت چیزیں بہت ہیں۔

ان کایہ بھی کہنا تھا کہ پورے سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر مل بیٹھنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین