• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل عدالتیں،567فیصلے،ایک مجرم کو پھانسی ،8کو عمر قید،36کو جرمانہ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ملک بھر کی 373 ماڈل کورٹس نے چودہ اکتوبر کو 567مقدمات کا فیصلہ سناکر زیرسماعت کیسز میں 573افراد کی شہادتیں بھی قلمبند کرلیں، ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پنجاب میں قتل کے 13اور منشیات کے 58، اسلام آباد میں منشیات کے2، خیبر پختونخواہ میں قتل کے 20اور منشیات کے32 جبکہ بلوچستان میں قتل کے4 اور منشیات کے ایک مقدمہ کا فیصلہ ہوا، ایک مجرم کوسزائے موت، 8 کو عمر قید جبکہ دیگر36 مجرموں کو کل 255سال 19 دن قید اور6771800روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی، 96سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر 254دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کئے، 110ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 183مقدمات کے فیصلے کئے،تمام عدالتوں نے 471گواہان کے بیانات قلمبند کر کے مجموعی طور پر 76مجرموں کو 23سال قید اور 478020روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔
تازہ ترین