• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات آج کاسب سےبڑاالمیہ،خواتین یونیورسٹی میں آگاہی سیمینار

ملتان(سٹاف رپورٹر)خواتین یونیورسٹی ملتان میں ہاہر ایجوکیشن کمیشن اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز کے زیراہتمام منشیات کے نقصات اور روک تھام کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ اس سیمینار میں انچارج آف سانئسر پروفیسر فرزانہ اکرم فیکٹی ممبران اور طالبات کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کرنل خالد محمود نے منشیات کےنقصانات سے متعلق آگاہ کیا ۔ڈاکٹر رابعہ عارف نے کہا منشیات کو اسلام میں حرم قرار دیا گیا ہے ۔ پاکستان میں تقریبا 76 لاکھ افراد منشیات کا شکار ہیں اور ہر سال تقریبا 40 ہزار افراد منشیات کے عادی بنتے ہیں۔ پروفیسر قدسیہ خاکوانی نے کہا کہ دور حاضر کا سب سے بڑا عظیم ترین المیہ منشیات ہے۔
تازہ ترین