• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’لیاقت علی خان کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے‘

وزیراعلیٰ سندھ  نے کہا کہ لیاقات علی خان کی پاکستان حصول کے لیے جدوجہد ناقابل فراموش ہے


وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ لیاقت علی خان کی پاکستان حصول کے لیے جدوجہد ناقابل فراموش ہے۔

قائد ملت لیاقت علی خان کی شہادت 16 اکتوبر 1951 کو راولپنڈی میں واقع ہوئی، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے پاکستان کے پہلے وزیراعظم کے مزار پر حاضری دی اوراُن کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مرحوم کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے لیاقت علی خان کی مزار پر پہنچنے پر آئی جی پولیس سندھ، ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی اورد یگر افسران نے اُن کا استقبال کیا۔

اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ قائد ملت لیاقت علی خان کی پاکستان حصول کے لیے جدوجہد ناقابل فراموش ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیاقت علی خان نے قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ جدوجہد کی، پہلے قائد اعظم پھر لیاقت علی خان وداع ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ علامہ اقبال نے یہ خواب نہیں دیکھا تھا کہ پاکستان میں روزگار دینا تو دور کی بات لیکن لوگوں کو بیروزگار کر رہے ہیں۔ یہ ڈھکی چھپی بات نہیں وفاق کراچی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔

تازہ ترین