• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق کراچی پولیس چیف شاہد حیات کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، وزیر اعلیٰ سندھ، آرمی، نیوی کے افسران و دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

شاہد حیات کی نمازجنازہ اداکردی گئی


سابق ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات کی نمازِ جنازہ کراچی کے علاقے گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں ادا کر دی گئی جس کے بعد مرحوم کی میت کو تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان روانہ کردیا گیا ہے۔

شاہد حیات کی نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراطلاعات سندھ سعید غنی، ایڈیشنل آئی جیز،ڈی آئی جیز، پاکستان آرمی، نیوی، ایف آئی اے، آئی بی کے افسران و جوان، سندھ پولیس کے افسران اور جوانوں کے علاوہ ممبران قومی وصوبائی اسمبلی، ایوان ہائےصنعت و تجارت کے نمائندگان، کراچی بزنس کمیونٹی کےممبران، سول سوسائٹی کی معروف شخصیات و دیگر سمیت اہلیان علاقہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پرآئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے مرحوم پولیس آفیسرکی مختلف شعبہ جات اور باالخصوص بطور ایڈیشنل آئی جی کراچی تعیناتی کے دوران ان کے دلیرانہ فیصلوں جرات اور بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق پولیس چیف کراچی شاہد حیات کراچی کے نجی اسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

وہ کراچی پولیس کے علاوہ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی بھی رہے جبکہ ڈی آئی جی اسپشل برانچ اور ساؤتھ زون بھی تعینات رہے تھے۔

تازہ ترین