• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کے جنسی استحصال کا بڑا اسکینڈل بے نقاب

دنیا بھر میں بچوں کے جنسی استحصال کا بڑا اسکینڈل بے نقاب ہو گیا، 38 ملکوں میں ڈارک ویب سے منسلک 337 افراد گرفتار کر لیے گئے۔

فحش ویب سائٹس چلانے والوں کو برطانیہ، آئرلینڈ، امریکا، جنوبی کوریا، جرمنی، اسپین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چیک ری پبلک اور کینیڈا سے گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: فیصل آباد، 4 بچوں سے زیادتی اور بلیک میلنگ

معلوم ہوا ہے کہ ایک فحش ویب سائٹ جنوبی کوریا سے چلائی جا رہی تھی جس میں بچوں اور کم عمر افراد کو استعمال کیا جا رہا تھا۔

اس ویب سائٹ پر ڈھائی لاکھ خلافِ قانون ویڈیوز موجود تھیں۔

تازہ ترین