• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچ قوم کو زبان کی بنیاد پر تقسیم کرنے والے ناکام ہونگے‘بی ایس ایف

کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹ فرنٹ کے بیان میں کہاگیاہے کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے درجہ چہارم کی جماعت کے نصاب میں بلوچ اور براہوئی قوم کو علیحدہ ظاہر کرنا قوم دشمنی کے سواکچھ نہیں تاریخ گواہ ہے کہ براہوئی اورکھیتران بولنے والے بلوچ ہیں ان کو علیحدہ قوم لکھنے کامقصد بلوچوں کو تقسیم کرنا ہے جوکسی صورت قبول نہیں ڈی ایچ او پرنس تنویر بلوچ نے کہاکہ ایک منصوبے کے تحت بلوچ قوم کو آپس میں زبان کی بنیاد پر لڑانے کی سازشیں طویل عرصے سے جاری ہیں مگر بلوچ اپنے اتحاد سے ان کے منفی عزائم خاک میں ملادینگےانہوںنے مطالبہ کیاکہ فی الفور نصاب کو تبدیل کیاجائے۔
تازہ ترین