• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اندرون شہر نوادرات تلاش کرنیوالے تین افراد گرفتار

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے نوادرات کی تلاش میں مصروف ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان محلہ سیٹھیان میں رہائشی گھر میں غیر قانونی کھدائی میں مصروف تھے کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ زنی کرکے کھدائی میں مصروف ملزمان کو دھر لیا، ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی عتیق شاہ کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ تھانہ کوتوالی کی حدود میں واقع ایک مکان میں اثار قدیمہ کے نوادرات کی تلاش میں غیر قانونی طریقے سے چند افرادکھو دائی میں مصروف ہے جس پر خصوصی ٹیم نے قدیمی محلہ سیٹھیان میں واقع ایک مکان پر چھاپہ لگا کر کھدائی میں مصروف ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں مالک مکان ان کے بچے اور مزردور شامل ہیں کوتوالی پولیس نے تمام افراد کے خلاف آثار قدیمہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔
تازہ ترین