• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں و دکانداروں سے ناانصافی نہیں کی جائے گی ‘ حلیمہ عبید

پشاور(نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر پبی حلیمہ عبید نے کہا ہے کہ تاجروں و دکانداروں سے کسی بھی صورت میں ناانصافی نہیں کی جائے گی انہوں نے ڈسٹرکٹ انصاف کمیٹی نوشہرہ کے سابق چیئرمین سید سبز علی شاہ، پیپلز پارٹی کے رہنمائوں سید افتخار علی شاہ، ظفر علی خان، اے این پی یونین کونسل اکبر پورہ کے صدر حاجی سید ایوب شاہ، اے این پی کے صوبائی کونسلر حاجی مصری خان، پی ٹی آئی کے رہنما فرند اکبر پورہ ملک علی خان، سابق ڈسٹرکٹ کونسلر میاں انعام اللہ جان، سابق تحصیل کونسلر لیاقت علی خان، دکانداران ایسوسی ایشن کے صدر صلاح الدین اور جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر مفتی مختیار احمد سے اکبر پورہ میں دکانداروں پر لگائے جانے والے رجسٹریشن ٹیکس کے بارے میں مذاکرات کرتے ہوئے کہا کہ دکانداروں پر ٹیکس حکومت کی طرف سے لگایا گیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ کونسل اور تحصیل کونسل کی طرف سے ٹیکس کی منظوری دی گئی ہے ڈسٹرکٹ انصاف کمیٹی کے سابق چیئرمین سید سبز علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید افتخار علی شاہ نے بتایا کہ عوام اور دکانداروں سے ٹیکس تو وصول کئے جا رہے ہیں لیکن ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں اکبر پورہ کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ مین اکبر پورہ روڈ کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے جبکہ عثمان آباد اکبر پورہ میں دکانداروں کی طرف سے چندہ جمع کر کے نکاسی کا نالہ بنوایا جارہا ہے۔
تازہ ترین