آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ24؍ ربیع الاوّل 1441ھ 22؍ نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

چین: سڑکوں کی صفائی اب ڈرائیور لیس ٹرک کرینگے

چین ، سڑکوں کی صفائی اب خود کار طریقے سے چلنے والے ٹرک کریں گے


چین میں سڑکوں کی صفائی اب خود کار طریقے سے چلنے والے ٹرک کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترقی یافتہ ممالک میں جدید اور نت نئی گاڑیوں کا رحجان کافی تیزی سے فروغ پارہا ہے۔

اسی سلسلے میں چین میں بھی خود کار طریقے سے چلنے والی کئی گاڑیاں متعارف کروائی گئی ہیں تاہم اب سڑکوں کی صفائی کرنے والے ڈرائیور لیس ٹرک بھی میدان میں آگئے ہیں۔

چین کے شہرChangsha میں خود کار طریقے سے چلنے والے سات ٹرک کے ماڈل متعارف کروائے گئے ہیں جنہوں نے باقاعدہ کا م کرنا شروع کردیا ہے۔

بغیر ڈرائیور کے چلنے والے یہ جدید ٹرکس 20منٹ میں اپنا کام پھرتی سے ختم کرکے سڑکوں کو صاف کردیتے ہیں۔

اس جدید ٹرک میں دیگر سہولیات کے علاوہ حادثے سے بچنے کے لیے پیشگی الارم سسٹم، اسمارٹ کنٹرول سسٹم اور لیزر سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید